چٹانوں میں فائر | 9: پراسرار پارسل اور خوف کی کہانی

← Previous Chapter Home Page Next Chapter → پراسرار پارسل اور خوف کی کہانی ”وہ لکڑی کے ایک بندر سے بُری طرح خائف تھے۔" "کیا بکواس ہے!" "اسی لئے میں کہتا تھا کہ واقعات نہ پوچھئے.... مجھے کرنل صاحب کی ذہنی حالت پر شبہ ہے۔" عمران بولا۔ "اس کے باوجود بھی تم لوگوں نے اسے تنہا گھر سے باہر نکلنے دیا۔“ "ان کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک تھی۔" عارف نے کہا۔ "تو پھر بکواس کئے جا رہا ہے۔" انور نے اسے اردو میں ڈانٹا۔ کرنل ڈکسن انور کو گھورنے لگا۔ "تم لوگ بڑے پر اسرار معلوم ہو رہے ہو۔“ اس نے کہا۔ "یہ دونوں واقعی بڑے پراسرار ہیں۔ " عمران نے مسکرا کر کہا۔ "آج یہ دن بھر ائیر گن سے مکھیاں مارتے رہے ہیں!“ مارتھا اس جملے پر بےساختہ ہنس پڑی۔ "ان سے زیادہ پراسرار تم ہو!" کرنل نے طنزیہ لہجے میں کہا۔ ”جی ہاں!" عمران نے آہستہ سے سر ہلا کر کہا۔ ”مکھیاں مارنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا۔“ "دیکھئے! میں بتاتی ہوں!" صوفیہ نے کہا "مجھے حالات کا زیادہ ...